Khabar Express, Urdu Daily Newspaper


پریس کے وفد نے ایس ایس پی سے ملاقات کی، میمورنڈم سونپا صحافی حملہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ


میتھن، ۱۳؍ دسمبر (نمائندہ) پیر کو نرسا چرکنڈا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ وفد پریس کلب دھنباد کے صدر اشوک شرما کی قیادت میں دھنباد ایس ایس پی سے مل کر میمورنڈم سونپا۔ ساتھ ہی نرسا میں صحافی سریش پاسوان پر ہوئے حملے کے ملزم بی سی کے یو لیڈر رام جی یادو کی جلد گرفتاری وصحافی پر جھوٹا الزام کے تحت درج مقدمہ واپس لینے کی بات رکھی۔ ادھر ایس ایس پی دھنباد سنجیو کمار نے معاملہ کی جانبدارانہ جانچ کر مناسب کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ ساتھ ہی صحافی کے تحفظ کو لیکر بھی یقین دلایا ہے۔ ادھر دھنباد پریس کلب کے صدر اشوک شرما نے بتایا کہ اس طرح کا پریشر پالیٹیکل کسی بھی سیاسی پارٹی کے ذریعہ کیا جانا قابل مذمت ہے جبکہ صحافی ہی ان کو اجاگر کرنے کا کام کرتا ہے، انہوںنے صحافی سریش پر جھوٹا مقدمہ کو جلد واپس کرنے کی بات کہی۔ ادھر سیاسی پارٹی کے لیڈروں نے بھی صحافی حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ جے ایم ایم لیڈر اشوک منڈل وپاتھر کنواں پنچایت کی مکھیا انیتا گورائی نے کہا کہ پورے نرسا اسمبلی میں ماسس آتنک کی سیاست کرتی آئی ہے اور نرسا کے اندر اس طرح کے جھوٹے مقدمے میں پھنساتی آئی ہے۔ وہیں نرسا کے سابق ایم ایل اے اروپ چٹرجی نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے، انہوںنے کہاکہ جلد ہی بیٹھ کر معاملے کو حل کر لیا جائے گا۔ نمائندہ وفد میں روی کانت جھا، گنگیش رنجن، جے جے ای، ضلع صدر دھرمندر شرما، چرکنڈا نرسا صحافی یونین صدر اندر دیو پرساد، سکریٹری سنجئے سنگھ، پربین چودھری، شمامہ کوشل، ارندم چکرورتی، وشوجیت پانڈے، گوپال چورسیا وغیرہ موجود تھے۔






  E-Paper | Ranchi Edition